Blog
بیرسٹر گوہر نے حکومتی وفد سے ملاقات کا پیغام قبول کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا، جسے انہوں نے آج اپوزیشن اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں قبول کر لیا ہے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق اپوزیشن اور حکومتی وفود کے درمیان ملاقات کل دوپہر 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں ہوگی۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ ملاقات میں اپوزیشن اور حکومت کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات اور ایجنڈا سامنے نہیں آیا۔