Blog
بیرسٹر گوہر کی حکومت اور اپوزیشن کو انا ختم کرکے بامقصد مذاکرات کرنے کی اپیل

چارسدہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے حکومت اور اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی انا ختم کرکے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔ چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہوئی ہیں، اس لیے مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اب بھی بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مذاکراتی عمل میں بہتر کردار ادا کریں گے اور سیاسی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔