بے قابو فینز کے درمیان ہنگامہ، کریتی سینن کا ہیرو جیسا کردار

بھارتی شہر پونے کے ایک شاپنگ مال میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب فلم ’کاک ٹیل ٹو‘ کی تشہیر کے لیے وہاں موجود مشہور فنکاروں کو مداحوں کی ایک بہت بڑی بھیڑ نے گھیر لیا۔
بھیڑ اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ ایک دوسرے پر گر رہے تھے اور حفاظتی انتظام مکمل طور پر ناکام ہو گیا تھا۔ اس دوران اداکارہ کریتی سینن نے اپنی ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانا کو ہجوم سے بچانے کی کوشش کی اور انہیں لوگوں کے دھکم پیل سے بچاتے ہوئے وہاں سے باہر نکالا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ”کاک ٹیل 2“ کی کاسٹ، جس میں شاہد کپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندانا شامل ہیں اپنی نئی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ملک بھر کا دورہ کر رہے ہیں۔
پونے کے اس مال میں پہلے تو سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، ستاروں نے وہاں موجود لوگوں کے ساتھ ہنسی مذاق کیا۔ تقریب کے دوران تینوں اداکاروں نے مداحوں کے ساتھ پونے کی مشہورڈش وڑا پاؤ بھی کھایا۔ جس کی ویڈیوز بعد میں سوشل میڈیا پر کافی دیکھی گئیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *