Blog
تصادم کا خدشہ عباس عراقچی کا امریکا کے ساتھ دوبارہ تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تنازع شروع ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کے کسی ایک ملک میں جنگ چھڑنے کی صورت میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ایسا جواب دیا جائے گا جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔قا لیباف کے مطابق ایران اب ایک آزاد اور طاقتور علاقائی قوت بن چکا ہے اور ملک کی تقدیر کا فیصلہ غیرملکی طاقتیں نہیں کرسکتیں۔انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کرے، دھمکیاں دینا بند کرے اور اپنے وعدے پورے کرے