Blog
جنتا پارٹی کی گرفتار مظاہرین کی رہائی نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج کی دھمکی گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ۔

کاکروچ جنتا پارٹی نے گرفتار نوجوانوں کو رہا نا کرنےکی صورت میں دوبارہ سڑکوں پر آنے کی دھکمی دی ہے۔
بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی نے احتجاج کےدوران گرفتار ہونے والے مظاہرین کی رہائی نا ہونے پر دوبارہ احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔
ترجمان سی جے پی اشوتوش رنکا کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ خدشہ تھا کہ احتجاج ختم ہونے کے بعد طلبہ کو دوبارہ مقدمات میں گرفتار کیاجائےگا۔
اشوتوش رنکا نے کہا کہ حکومتی وعدوں کے مطابق اگر کل تک مختلف ریاستوں میں گرفتار مظاہرین کو رہا نہ کیا گیا، درج ایف آئی آر خارج نہ کی گئیں اور مزید مقدمات درج نہ ہونے پر عمل نہ کیا گیا تو ہمیں احتجاج دوبارہ شروع کرنا پڑے گا۔