Blog
جنوبی وزیرستان تحصیل سرویکئی میں کرفیو نافذ، اہم شاہراہیںبند مولا خان سرائے تا بروند کے راستوں پر داخلہ سختی سے ممنوع قرار

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کل بتاریخ 19 اگست کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔کرفیو کے دوران تحصیل سرویکئی کی مقررہ حدود میں ہر قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، جبکہ تمام بازار اور مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔کرفیو کے دوران سرویکئی، مولا خان سرائے ، نیو رغزئی تا چگملائی، مولا خان سرائے تا بروند کے راستوں پر داخلہ سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایمرجنسی میں محدود نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق صرف ہنگامی صورتحال میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے متاثرہ راستوں پر سفر کیا جاسکے گا۔ایمرجنسی سفر کے لیے متعلقہ افراد کو شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات جمع کروانا ہوں گے اور صرف منظور شدہ ایمرجنسی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔کرفیو کے دوران شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی گاڑی 50 میٹر پہلے روکیں اور گاڑی میں موجود تمام افراد نیچے اتر جائیں۔یاد رہے جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کل بتاریخ 19 اگست کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔