Featured, Latest

حکومت نے پیٹرول مزید مہنگا اور ڈیزل سستا کردیا ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے 63 پیسے کمی

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے میکنزم کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے 63 پیسے کمی کردی ہے جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 363 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے۔دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 97 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 334 روپے 54 پیسے سے بڑھا کر 337 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق 20 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *