Pakistan

حکومت نے 52 نئی ضروری ادویات کی قیمتیں منظور کرلیں

پاکستانی حکومت نے کینسر، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور سانس کی بیماریوں سمیت مختلف امراض کے علاج میں استعمال ہونے والی 52 نئی ضروری ادویات اور ویکسینز کی قیمتوں کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد گزشتہ چار ماہ کے دوران قیمتوں کی منظوری حاصل کرنے والی ضروری ادویات کی مجموعی تعداد 87 ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے قیمتوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے بعد فارماسیوٹیکل کمپنیاں ان ادویات کی تیاری اور درآمد شروع کرسکیں گی، جس میں ایک سے دو ماہ لگنے کا امکان ہے۔ صنعت سے وابستہ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کئی اہم اور جدید علاج کی دستیابی بہتر ہوسکتی ہیں
اپریل 2026 میں بھی حکومت نے 35 ضروری ادویات کی قیمتوں کی منظوری دی تھی۔ حکام کے مطابق قیمتوں کے تعین میں مریضوں کی ادویات تک رسائی، قابل برداشت قیمتوں اور فارماسیوٹیکل سپلائی کے تسلسل کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *