خاتون کے ہاں 5 دن میں چار بچوں کی پیدائش، طبی دنیا حیران
بھارت کے شہر مراد آباد میں ایک حیران کن طبی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں آمنہ نامی خاتون نے پانچ دن کے وقفے میں چار بچوں کو جنم دیا، جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
خاتون کا حمل ابتدا ہی سے ہائی رسک قرار دیا گیا تھا، تاہم حیرت انگیز طور پر تمام بچوں کی پیدائش نارمل ڈلیوری کے ذریعے ہوئی۔ اسپتال کے مطابق پہلے بچے کی ولادت 9 مئی کو ہوئی جبکہ باقی تین بچوں کی پیدائش 14 مئی کو عمل میں آئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا غیر معمولی واقعہ ہے کیونکہ عام طور پر جڑواں یا چار بچوں کی پیدائش ایک ہی وقت میں ہوتی ہے، لیکن اس کیس میں پانچ دن کا وقفہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماں اور تمام نومولود بچے طبی نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے، تاہم احتیاطاً انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ چار بچوں کی پیدائش مکمل طور پر نارمل ڈلیوری کے ذریعے مختلف دنوں میں ہوئی ہو۔
یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے اسے حیرت انگیز اور “قدرت کا معجزہ” قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!