Pakistan

خیبرپختونخوا میں آفریدی حکومت شدید مشکلات کا شکار

خیبر پختونخوا میں بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور حکام کے مطابق دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کو درکار سیاسی و انتظامی تعاون فراہم کرنے میں صوبائی حکومت کی ناکامی پر وفاقی سطح پر شدید تحفظات سامنے آئے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق، خیبر پختونخوا کی صورتحال بالخصوص صوبے میں جاری دہشت گردی کی لہر اور پی ٹی آئی کی زیر قیادت صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان بڑھتی سیاسی محاذ آرائی کے تناظر میں اب وفاقی حکام کیلئے خاصی تشویش کا باعث بن چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے یہ تشویش محض امن عامہ کی صورتحال تک محدود نہیں، سرکاری حلقوں میں سکیورٹی اداروں، بشمول مسلح افواج، کے ساتھ بڑھتی سیاسی محاذ آرائی اور ایسے سیاسی بیانیوں کے ابھرنے پر بھی تشویش پائی جاتی ہے جن کے بارے میں حکام کا خیال ہے کہ یہ ایسے وقت میں سکیورٹی فورسز کے کردار کو مسلسل نشانہ بنا رہے یا کمزور کر رہے ہیں جب صوبہ ایک سنگین عسکریت پسند خطرے سے دوچار ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس پس منظر میں پی ٹی آئی کی زیر قیادت خیبر پختونخوا حکومت کے مستقبل کا سوال وفاقی سطح پر تیزی سے زیر بحث آ رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مختلف آئینی اور سیاسی آپشنز زیر غور ہیں، تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *