Pakistan

خیبر میں اراضی تنازعے پر خونریز تصادم ،خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے برقمبرخیل میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ باڑہ کے علاقے برقمبرخیل میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی۔دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک فریق کا ایک شخص جبکہ دوسرے فریق کی ایک خاتون سمیت دو افراد شامل ہیں۔فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات اور دیگر پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس حکام نے بتایا کہ علاقے میں صورتحال قابو میں ہے تاہم مزید کشیدگی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *