Pakistan

خیبر پختونخوا پولیس کا نیا ڈریس کوڈ، سیاہ بیلٹ اور جوتے لازمی قرار

خیبر پختونخوا پولیس کی وردی میں جزوی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق منظوری کے بعد اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 5/2026 کے تحت یکم جولائی 2026 سے نئے ڈریس کوڈ پر عملدرآمد شروع ہوگا۔

نئے احکامات کے مطابق ڈی ایس پی، اے ایس پی اور اس سے اوپر کے تمام پولیس افسران اپنی سرکاری وردی کے ساتھ سیاہ بیلٹ اور سیاہ جوتے پہننے کے پابند ہوں گے۔

آئی جی پولیس کی جانب سے جاری ہدایات تمام متعلقہ دفاتر کو ارسال کر دی گئی ہیں، جبکہ مقررہ تاریخ سے نئے ڈریس کوڈ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *