Pakistan

درخواستیں دائر پشاور میں تجاوزات آپریشن کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع

رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے خلاف متاثرہ ہونے کے خدشے کا اظہار کرنے والے شہریوں نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔امیر الرحمان اور دیگر درخواست گزاروں نے ایڈووکیٹ عثمان عالم کے توسط سے درخواستیں دائر کی ہیں، جن میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے)، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ رنگ روڈ پر جاری آپریشن کے باعث ان کی املاک متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور متعلقہ حکام کی جانب سے بغیر پیشگی نوٹس دیے جائیدادیں مسمار کیے جانے کا اندیشہ ہے۔درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے 52 فٹ کے فارمولے کے حوالے سے کوئی قانونی دستاویز یا باضابطہ اعلامیہ موجود نہیں۔درخواست گزاروں کے مطابق ان کی املاک ذاتی ملکیت ہیں اور وہ ان پر سرکاری ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں۔درخواست گزاروں نے مقف اپنایا ہے کہ بغیر نوٹس املاک مسمار کرنا انکروچمنٹ ایکٹ اور دیگر بنیادی قوانین کے منافی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ متعلقہ فریقین کو درخواست گزاروں کی املاک مسمار کرنے سے روکا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *