Pakistan

دو بھائی قتل لکی مروت: جائیداد تنازعہ پر دو بھائی قتل، فائرنگ سے خواتین بھی زخمی

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل کی حدود خیرو خیل پکہ میں جائیداد تنازعہ پر دو بھائی قتل کر دیئے گئے، جبکہ فائرنگ کے اس واقعہ میں دو خواتین زخمی بھی ہوئی ہیfoپولیس ذرائع کےمطابق فائرنگ جائیداد کے تنازعہ پر ہوئی، جس میں رضوان اور فیصل نامی دو بھائی جاں بحق ہوگئے، بعدازاں مقتولین کی لاشیں اور زخمی خواتین ڈی ایچ کیو ہسپتال تاجہ زئی منتقل کر دی گئیں۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ جائیداد تنازعہ پر دو بھائی قتل ہونے کا یہ واقعہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پیش آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *