Blog
سول ججز کی 105 آسامیوں کے لیے امتحان، صرف 3 امیدوار کامیاب

خیبر پختونخوا میں سول ججز کے تحریری امتحان کے نتائج جاری، 1024 امیدواروں میں سے صرف تین امیدوار کامیاب قرار پائے۔
خیبر پختونخوا میں سول ججز کی 105 آسامیوں کے لیے منعقد کیے گئے تحریری امتحان کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں، تاہم امتحان میں کامیابی کی شرح انتہائی کم رہی۔
امتحان میں مجموعی طور پر 1024 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے صرف 3 امیدوار ہی تحریری امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوسکے۔
نتائج کے مطابق جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی صبا رسول نے سول ججز کا تحریری امتحان کامیابی سے پاس کرلیا، جبکہ بونیر کے عبداللہ نور اور مردان کے سید زاہد حسین بھی کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔
105 آسامیوں کے مقابلے میں صرف تین امیدواروں کا تحریری امتحان پاس کرنا امتحان کی انتہائی کم کامیابی کی شرح کو ظاہر کرتا ہے۔