Pakistan

سہیل آفریدی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں باقاعدہ نامزد ، چالان 

جمعویب ڈیسک: 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سابق وزیراعلی سہیل آفریدی کو باقاعدہ نامزد کر دیا گیا، جبکہ اس حوالے سے چالان جمع کرا دیا گیا ہے۔کیس میں سابق وزراء کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم اور محمد عامر بھی نامزد کئے گئے ہیں۔تفتیشی افسر خوشحال خان عدالت میں پیش ہوئے اور چالان ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع کرا دیا .ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد چھٹیوں پر ہونے کے باعث ریڈیو پاکستان حملہ کیس ملتوی کر دی گئی .ذرائع کا کہنا ہے کہ چالان میں سابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، یاد رہے کہ عدالت نے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *