Blog
سیاسی رابطہ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان لانگ مارچ پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور اس سے متعلق معاملات پر بھی بات ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر مؤقف اختیار کیا کہ مسائل کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت نے معاملات کو سیاسی انداز میں حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ تاہم، رابطے کے حوالے سے کسی حتمی فیصلے یا آئندہ کے لائحہ عمل کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔