Pakistan

شفاہسپتال معاملہ، توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض درخواست گزار نے الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی: ذرائع

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن کی توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں عمران خان کو علاج کے لیے شفا اسپتال منتقل کرنے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ بھی آئے تھے تاکہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کروایا جا سکےاب سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے فریقین پر توہین عدالت کے الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *