Blog
صوابی،نوشہرہ اور مردان میں شدید بارش سے سیلاب،دو افراد جاں بحق ٹوپی میں دیوار گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق ،ماں اور بیٹا زخمی

ویب ڈیسک: ضلع صوابی ،نوشہرہ اور مردان میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے سیلابی پانی کی وجہ سے متعدد علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔ صوابی میں دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیںمقامی ذرائع کے مطابق صوابی کے علاقوں منصب دار ، دوبیان، یارحسین، قمرگی، لنڈے چم اور ڈھنڈوقہ میں سیلابی صورتحال کے باعث پانی متعدد گھروں میں داخل ہوگیا۔ان واقعات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، اس دوران ریسکیو اہلکاروں نے خواتین سمیت متعدد افراد کو بحفاظت ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ادھر منصب دار میں نجی فلور ملز کو بارش کے بعد شدید نقصان پہنچا اور سیلابی پانی فلور ملز کے اندر داخل ہونے کی وجہ سے وہاں موجود آٹے کی بڑی مقدار متاثر ہو گئی۔: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقہ ٹوپی میں دیوار گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔مقامی ذرائِع کے مطابق ٹوپی کے محلہ آزاد خیل میں بارش کے باعث پڑوسی کی دیوار قریبی گھر کی چھت پر گر گئی، اس واقعے میِں 2 افراد (باپ اور بیٹی) جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں اور بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔دیوار گرنے سے پیش آنے والے واقعے کے فوری بعد مقامی ہوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرنے لگے، اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ٹوپی ہسپتال منتقل کر دیا