Blog
علی امین گنڈاپور کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل گردن کی تکلیف پر ڈاکٹرز کا مکمل آرام کا مشورہ

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو گردن میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کے مطابق 9 مئی سے قبل دورانِ حراست علی امین گنڈاپور کو مبینہ طور پر بجلی کے جھٹکے دیے گئے تھے، جس کے باعث گردن کے پچھلے حصے میں زخم ہوا جو وقت کے ساتھ خراب ہوتا گیا۔
ترجمان کے مطابق اسی زخم کے علاج کے لیے علی امین گنڈاپور کا آپریشن بھی کیا گیا تھا اور وہ کافی عرصے سے تکلیف میں مبتلا تھے۔ فراز مغل نے علی امین گنڈاپور کی صحت سے متعلق مبینہ پروپیگنڈے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے معاملے پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔