عیدالاضحیٰ: سیاسی قیادت کی عید اجتماعات میں شرکت، خصوصی دعائیں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیاسی قیادت کی عید اجتماعات میں بھرپور شرکت اور ملکی استحکام کیلئے خصوصی دعائیں، اس موقع پر سیاسی رہنماوں نے عوام سے عید ملن کے موقع پر نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں نماز عید ادا کی، وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پشاور جبکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر سیاسی رہنماؤں نے عوام سے عید ملن کے موقع پر خصوصی دعائیں بھی کیں۔صدر مملکت آصف زرداری نے عیدالاضحیٰ کی نماز زرداری ہاوس نواب شاہ میں ادا کی جہاں ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز کے بعد انہوں نے شہریوں اور عمائدین سے ملاقات کی جبکہ بڑی تعداد میں عوام نے بھی عید اجتماع میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور کے علاقے باغ ناران حیات آباد میں نماز عید ادا کی اور ملک میں امن و استحکام کیلئے دعا کی۔ گورنر فیصل کریم کندی نے اپنے آبائی گاؤں کوکار ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید ادا کی اور بعدازاں نمازیوں میں گھل مل گئے۔ یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیاسی قیادت کی عید اجتماعات میں بھرپور شرکت اور ملکی استحکام کیلئے خصوصی دعائیں، اس موقع پر سیاسی رہنماوں نے عوام سے عید ملن کے موقع پر نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *