Blog
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران روانہ ایران امریکہ تنازع کے حل میں پیش رفت کا امکان

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں ایران روانہ ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں ایران روانہ ہوئے ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لیے کوششوں کے فروغ پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔