Blog
قبائلی جرگہ وفاق اورخیبرپختونخوا میں مفاہمت کے لئے متحرک

وفاقی اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے قبائلی جرگے کے عمائدین نے رابطے شروع کردیئے۔ملک خان مرجان کی سربراہی میں قبائلی جرگے کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کیں۔قبائلی مشران کے وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے بھی ملاقات کی۔جرگہ کے عمائدین کے مطابق ان رابطوں کا مقصد پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات اور وفاقی حکومت کے موقف کے درمیان مفاہمت پیدا کرنا اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی معاملات کے حل کی راہ نکالنا ہے۔ملک خان مرجان نے کہا کہ قبائلی جرگہ فریقین کے درمیان بات چیت اور مفاہمت کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا اور کوشش کی جائے گی کہ سیاسی کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعے کم کیا جائے۔خیبرپختونخوا میں وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات کے دوران سیاسی رابطوں میں اضافہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی حالیہ دنوں میں وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی آمادگی ظاہر کرچکے ہیں