لاہور: 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
لاہور میں 2 بینک ملازمین نے شہری سے 5 کروڑ روپے ہتھیالیے۔پولیس ترجمان کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے رنگ محل میں پیش آیا جہاں 2 بینک ملازمین نے شہری سے 5 کروڑ روپے ہتھیالیے۔ترجمان نے بتایا کہ شہری بینک میں رقم جمع کروانے گیا تھا جہاں بینک ملازمین نے رقم لی اور غائب ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرکے 3 کروڑ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں جب کہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!