Blog
مال روڈ: مارے جانے والے ملزم سے متعلق شواہد سامنے آگئے فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم کا ایک اہلکار زخمی

مال روڈ پر سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور محمد حسین کی ہلاکت کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 11 اگست 2026 کو دن 11 بج کر 15 منٹ پر مال روڈ راولپنڈی میں محمد حسین نامی شخص نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے حملہ آور محمد حسین کو جوابی فائرنگ میں مار دیا ۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے حملہ آور محمد حسین کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون اور دیگر سامان سے مزید شواہد سامنے آئے ہیں، جن کی بنیاد پر واقعے کے مختلف پہلوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق دہشتگرد محمد حسین کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید شواہد اور ممکنہ روابط کا جائزہ لیا جا رہا ہے