Blog
متھیراپر تنقید مختصر لباس کے ساتھ دوپٹہ اوڑھنے پر سوشل میڈیا صارفین کے ملے جلے ردعمل۔

میزبان اور اداکارہ متھیرا دبئی کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔ تصاویر میں وہ ماؤو رنگ کے مختصر لباس کے ساتھ اسی رنگ کی کیپ اور دوپٹہ پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔
تصاویر سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی، جبکہ کچھ نے طنزیہ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے مذہبی حوالہ دیتے ہوئے لباس کے انداز پر سوال اٹھایا، جبکہ ایک اور نے پوچھا کہ کیا وہ پاکستان میں اپنا لباس بھول آئی ہیں؟
متھیرا کے لباس پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، تاہم اداکارہ کی جانب سے تاحال اس تنقید پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔