Pakistan

نئے کرنسی نوٹ وفاقی کابینہ کی نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں اور 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر پاکستان میں نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے نوٹوں کی تیاری اور ان کی خصوصیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے ملک بھر کے مصوروں اور ڈیزائنرز سے تجاویز حاصل کی گئیں، جبکہ وزیراعظم کی قائم کردہ کابینہ کمیٹی نے تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت بھی کی۔
نئے نوٹوں میں جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے جائیں گے، جبکہ ان کی تیاری میں جدید میٹریل استعمال کیا جائے گا تاکہ نوٹ زیادہ پائیدار ہوں اور طویل عرصے تک قابلِ استعمال رہیں۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے موجودہ بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ تاہم نئے نوٹوں کے اجرا اور 10 روپے کے سکے کی گردش میں آنے کی حتمی تاریخ تاحال واضح نہیں کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *