Pakistan

مردان میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق، 4بچے زخمی

مردان:نرشک نہر بالا گرھی کے علاقے میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 4بچے زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے خاتون کی لاش نکال لی، جس کی شناخت 35 سالہ زوجہ فرمان کے نام سے ہوئی۔ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے چاروں بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔واقعے کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید معلومات اور حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *