Blog
نوجوانوں میں بھی جگر کے امراض تیزی سے بڑھنے لگے جگر 80 فیصد تک متاثر ہونے پر بھی علامات ظاہر نہیں ہوتیں

متحدہ عرب امارات کے ماہرینِ امراضِ جگر نے خبردار کیا ہے کہ جگر کی بیماریاں برسوں تک خاموشی سے بڑھتی رہتی ہیں اور کئی افراد کو اس وقت تک اپنی بیماری کا علم نہیں ہوتا جب تک جگر شدید متاثر نہ ہوجائے۔
ماہرین کے مطابق جگر میں درد محسوس کرنے والے اعصابی ریشے موجود نہیں ہوتے، جبکہ یہ عضو اپنی حیرت انگیز صلاحیت کے باعث 70 سے 80 فیصد تک متاثر ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق کام کرتا رہتا
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ فیٹی لیور اور جگر کی دیگر بیماریاں 10 سے 30 سال تک بغیر کسی واضح علامت کے خاموشی سے بڑھ سکتی ہیں، جس کے باعث بروقت تشخیص نہ ہونے پر مریض جگر کے ناکارہ ہونے، سروسس (Cirrhosis) اور حتیٰ کہ جگر کی پیوندکاری تک کی نوبت تک پہنچ سکتا ہے