Pakistan

وزیراعظم کا وینزویلا میں زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

وزیر اعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے وینزویلا کی حکومت اور عوام، بالخصوص متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ اس مشکل اور کٹھن وقت میں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *