Blog
وزیراعلیٰ نے جوڈیشل انکوائری کی منظوری دے دی

پشاور:خیبر کے علاقے ملاگوری میں ایس ایچ او ریاض حسین اور دو مقامی نوجوانوں کی ہلاکتوں کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق واقعے کے حوالے سے قائم کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔کمیٹی نے ملاگوری واقعے کے تمام پہلوئوں، ہلاکتوں کے محرکات اور پیش آنے والے واقعات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کمیٹی کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل انکوائری سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔