Pakistan

ویٹو پاور پاکستان کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور میں توسیع کی مخالفت

پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کردی۔پاکستان نے ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں جامع، جمہوری اور منصفانہ اصلاحات پر زور دیا جب کہ ویٹو کے استعمال کے بعد جنرل اسمبلی میں بحث کے انعقاد کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے قونصلرگل قیصر سروانی نے کہا کہ ویٹو پاور میں توسیع سے سلامتی کونسل میں عدم مساوات گہری ہوگی، نئے مستقل ارکان کی شمولیت اور ویٹو کے استحقاق میں توسیع کی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ویٹو پاور کے خاتمے یا اس کے استعمال پر سخت پابندیوں کا حامی ہے، ویٹو پاور کا ناجائز استعمال اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔قونصلرگل قیصر نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں منتخب ارکان کی تعداد، نمائندگی اور کردار بڑھایا جائے، سلامتی کونسل میں اصلاحات کے پانچوں نکات پر جامع پیکج کے تحت بیک وقت فیصلےکیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات سب کے لیے ہونی چاہئیں، کسی کے لیے خصوصی مراعات نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *