World

ٹرمپ آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دینے پر بضد ایک بار پھر آبنائے ہرمز کا نقشہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا ایک نقشہ پوسٹ کیا جس میں ایران اور عمان کے درمیان واقع اس اہم آبی گزرگاہ کے گرد دائرہ بنا کر اس پر’’ نیا امریکی علاقہ‘‘ تحریر کیا گیا تھا۔صدر ٹرمپ نے اس تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن تحریر نہیں کیا تھا تاہم اس تصویر جس میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ لکھا گیا ہے کو شیئر کرنا ثابت کرتا ہے کہ امریکی صدر کے عزائم کیا ہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے ایک روز قبل بھی آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ’’ایک زبردست خیال‘‘ ہے۔گزشتہ ہفتے صحافیوں نے جب ٹرمپ سے پوچھا کہ وہ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کی بات سے کیا مراد لیتے ہیں تو امریکی صدر نے جواب دیا تھا کہ میرا مطلب ہے کہ ہم اسے کنٹرول کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز کو ایران کی بحری ناکہ بندی کنٹرول کرتا ہے اور انھیں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا خیال پسند ہے۔صدر ٹرمپ نے جمعہ کو بھی کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایران کو شکست دینے کے بعد وہ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا ارادہ رکھتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *