Latest

ٹرمپ کا بڑا دھماکہ! ایران نے خفیہ رابطہ کیا؟ تہران کی فوری تردید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی قیادت نے براہِ راست ان سے رابطہ کرکے امریکا سے جاری بمباری روکنے کی درخواست کی ہے، تاہم ایران نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف حالیہ کارروائی میں 49 ٹوماہاک میزائل داغے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام نے انہیں فون کرکے بمباری روکنے کی درخواست کی
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی شرائط قبول نہیں کرتا تو امریکا مزید سخت فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کا راستہ اب بھی کھلا ہے، تاہم فیصلہ تہران کو کرنا ہوگا۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ٹرمپ کے بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے امریکی صدر سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے اور جنگی صورتحال سے نکلنے کے لیے ایک سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام جاری رکھے گا اور بیرونی دباؤ کے تحت کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔
امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے بیانات میں واضح تضاد سامنے آیا ہے، جس کے باعث خطے کی صورتحال مزید غیر یقینی ہوتی جا رہی ہے۔ مبصرین کے مطابق آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور عسکری محاذوں پر پیش رفت انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

Newer
شدید گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید گرمی کے دوران عوام کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے 13 جون تک مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 13 جون تک موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور کئی شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہو سکتی ہیں۔ پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برسات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام میں لاہور میں بادل برسنے کے امکانات ہیں، اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 16 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ کرک شہر اور مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، خیبرپختونخوا میں آج سے طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، چترال، دیر، سوات اور ایبٹ آباد میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔
Back to list

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *