Latest

ٹوائلٹ میں گر جانے والی انگوٹھی 10 سال بعد واپس مل گئی

ایک دہائی بعد منگنی کی گمشدہ انگوٹھی اس کی حقیقی مالک کو واپس مل گئی۔یہ واقعہ امریکا میں سامنے آیا ہے۔مشی گن میں پلمبرز کو ایک سیوریج لائن کی مرمت کے دوران ایک انگوٹھی ملی تھی جو ایک دہائی قبل ٹوائلٹ میں گر کر گم ہوگئی تھی۔پلمبنگ کمپنی کے مالک گریگ جانسن نے بتایا کہ وہ ایک شاپنگ پلازہ میں ایک سوریج لائن کو ٹھیک کر رہے تھے جب ایک پائپ کے اندر ایک چمکتی ہوئی چیز نظر آئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ‘ہماری ٹیم نے اسے اٹھایا اور ایک دوسرے کو دیکھا کہ اب ہم اس کا کیا کریں، اور میں نے فیصلہ کیا ہم اس کے مالک کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں’۔گریگ جانسن کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں بتایا تھا کہ انہیں ایک منگنی کی انگوٹھی ملی ہے۔اس پوسٹ کو پڑھ کر ایک خاتون سوئی نے ان سے رابطہ کیا۔اس خاتون نے گریگ جانسن کو بتایا کہ ‘خاتون کو یاد تھا کہ 10 سال قبل ان کی دکان میں ایک صارف نے اپنی شادی کی انگوٹھی کو ٹوائلٹ میں گرا دیا تھا، جس کے بعد سوئی اور صارف نے اسے باہر نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوسکے’۔سوئی نے ہی انگوٹھی کی مالک کیرول اورم سے رابطہ کیا جن کی جانب سے پلمبنگ کمپنی سے رابطہ کیا گیا۔پلمبنگ کمپنی کے جنرل منیجر جیسن میٹزنک نے بتایا کہ ‘وہ خاتون آئیں اور انہوں نے انگوٹھی دیکھ کر کہا کہ یہ دیکھنے میں میری انگوٹھی جیسی ہے، یہ خاتون نے 1965 میں لی تھی جب ان کی شادی ہوئی تھی’۔یوریج پائپ میں 10 سال تک رہنے کے بعد یہ انگوٹھی بہت زیادہ گندی ہوگئی تھی اور دیکھنے میں سونے کی لگ رہی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *