Blog
پاکستانی نژاد ذیشان حامد کینیڈا میں وزیر مقرر ذیشان حامد کو اونٹاریو کا وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر کردیا گیا۔

پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان حامد کو اونٹاریو کا وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر کردیا گیا ہے۔
کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے کابینہ میں اہم ردوبدل کرتے ہوئے مختلف وزارتوں میں نئی ذمہ داریاں سونپی ہیں، جن میں پاکستانی نژاد رکنِ اونٹاریو پارلیمنٹ ذیشان حامد کی نئی تقرری بھی شامل ہے۔
ذیشان حامد کو صوبائی وزیر برائے سیاحت و ثقافت کا قلمدان دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ آٹو تھیفٹ اینڈ بیل ریفارمز کے معاون وزیر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
ذیشان حامد نے 2024 کے ضمنی انتخابات میں کینیڈا کے شہر ملٹن سے پہلی مرتبہ رکنِ اونٹاریو پارلیمنٹ کا انتخاب جیتا تھا۔ مختصر سیاسی سفر کے دوران انہیں مختلف ذمہ داریاں سونپی جاتی رہی ہیں۔
نئی وزارت ملنے کے بعد ذیشان حامد اب اونٹاریو میں سیاحت اور ثقافت سے متعلق حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کی نگرانی کریں گے۔ ان کی تقرری کو کینیڈا میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کے لیے بھی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔