Pakistan

پاکستان میں پولیو کا چوتھا کیس رپورٹ جنوبی خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی مسائل کے باعث ویکسین کی رسائی متاثر

پاکستان میں رواں سال پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا، جس کی تصدیق جنوبی خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ہوئی ہے۔ نئے کیس کے بعد 2026 میں ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، جبکہ بنوں ڈویژن میں رواں سال اب تک 3 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث پولیو ٹیموں کی رسائی متاثر ہوئی ہے۔ بنوں کی یونین کونسل نُرار میں بھی 2025 سے پولیو ٹیمیں مسلسل نہیں پہنچ سکیں، جس کے باعث بچوں کو حفاظتی ویکسین کی مطلوبہ سہولت میسر نہ آسکی۔
حکام کے مطابق ملک میں نئی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکام نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ ہر پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں اس خطرناک بیماری سے محفوظ رکھا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *