Blog
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران جنگ کی حکمت عملی پر پریشان جنگی وسائل کی کمی پر تشویش

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران جنگ کی حکمت عملی اور اس کے ممکنہ نتائج پر فوجی کمانڈروں سے تفصیلی بریفنگ لی۔ رپورٹ کے مطابق کمانڈروں نے پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز، میزائلوں اور دیگر دفاعی ہتھیاروں کے کم ہوتے ذخائر پر تشویش ظاہر کی ہے۔
فوجی حکام نے خبردار کیا کہ جنگ طویل ہونے کی صورت میں امریکی دفاعی ضروریات متاثر ہوسکتی ہیں، خصوصاً چین، روس اور شمالی کوریا جیسے ممکنہ محاذوں کے حوالے سے۔ بریفنگ کے بعد وینس نے جنگ کے کامیاب اختتام کے امکانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا، تاہم پینٹاگون نے ہتھیاروں کی شدید قلت کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کے پاس ضروری وسائل موجود ہیں۔