Blog
حنا جاوید قتل کیس، اہلخانہ کے تفتیش پر تحفظات تفتیش کا رخ گھریلو ملازم کی طرف موڑنے کا الزام

راولپنڈی: حنا جاوید قتل کیس میں اہلخانہ نے پولیس کی تفتیش پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو خط لکھ دیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے تفتیش ایف آئی آر میں درج حقائق کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہی اور کیس کے اہم شواہد بھی مناسب طریقے سے محفوظ نہیں کیے گئے۔
خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ تفتیش کا رخ اصل ملزم کے بجائے گھریلو ملازم کی جانب موڑا جا رہا ہے اور کیس میں حقائق چھپانے کی کوشش کا خدشہ ہے۔ اہلخانہ نے مرکزی ملزم اور گھریلو ملازم کے تمام الیکٹرانک آلات کا فوری فارنزک کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حنا جاوید کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش ایک آزاد تفتیشی ٹیم کے سپرد کی جائے تاکہ تمام شواہد اور ممکنہ ملزمان کا غیر جانب دارانہ جائزہ لیا جاسکے۔