Pakistan

پب جی موبائل کریئیٹر ٹریفک حادثے میں جاں بحق معروف گیمر خطرناک حادثے کا شکار ہوگیا

موبائل کانٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کینیڈا میں موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں انتقال کرگئے۔
پب جی موبائل کے مشہور کانٹینٹ کریایٹر اور کینیڈین سفیر فاروق احمد کینیڈا کے شہر کیلگری میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں انتقال کر گئے ہیں۔ان کی اچانک وفات نے دنیا بھر کے گیمنگ کمیونٹی اور مداحوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
ان کی وفات کی افسوسناک خبر دوستوں کی جانب سے دی گئی، جس کے بعد فلک پب جی، ڈکٹیٹر وائی ٹی، ستارا نامیوس بابا او پی اور کرپٹو پب جی سمیت کئی دیگر نامور پب جی کری ایٹرز نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
فاروق احمد نے اپنے یوٹیوب چینل فاروق احمد وائی ٹی پر پب جی موبائل سے متعلق شاندار مواد کے ذریعے بڑی فالوونگ بنا رکھی تھی، جہاں ان کے 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر تقریباً 85 ہزار فالوورز موجود تھے۔
ان کی انسٹاگرام پروفائل کے مطابق وہ آفیشل پب جی موبائل پارٹنر اور پب جی موبائل کینیڈین ایمبیسیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
مرحوم اپنے قیمتی پب جی اکاؤنٹ اور انوینٹری کی وجہ سے کمیونٹی میں بے حد مقبول تھے۔ ان کے چینل پر مہنگی یو سی کی خریداری، نایاب اشیا، ہتھیاروں کی اپ گریڈیشن اور اکاونٹس کے حوالے سے ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی تھیں، جن میں ان کی دنیا کے سب سے مہنگے ترین اور پب جی اکاؤنٹ پر مبنی ویڈیو بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *