Blog
پشاور: غیرقانونی افغانیوں کے گرد گھیرا تنگ، انخلا کیلئے پلان تیار، تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور سے غیرقانونی افغانیوں کی واپسی کیلئے پلان تیار کر لیا گیا، اور باقاعدہ طور پر جہاں ٹیموں کی تیاری کی گئی ہے، وہیں اس پلان پر عمل درآمد کیلئے باقاعدہ سے تاریخ بھی مقرر کر دی گئی ہے۔واقعات کے مطابق پشاور میں مقیم غیرقانونی افغانیوں کے خلاف یکم نومبر سے آپریشن شروع کیا جائیگا، جس کے لیے 120 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
اس حوالے سے صوبائی دارالحکومت کو 5 سیکٹرز میں تقسیم کر دیا گیا ہے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز، پولیس، فیڈرل انٹیلیجنس اور ایف آئی اے حصہ لیں گے۔