Blog
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

پشاور کے نواحی علاقے میرا کچوڑی قبرستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور کے علاقے میرا کچوڑی قبرستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجینس بیسڈ کاروائی کی گئی۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فائرنگ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے3 کلاشنکوفیں، ایک پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ، 7 میگزین اور کارتوس برآمد کیے گئے۔
ہلاک دہشتگرد سید ولی سے ننگرہار افغانستان کا افغان مہاجر کارڈ بھی برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سید ولی افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے تین خودکش حملہ آوروں میں سے ایک ہوسکتا ہے۔ کارروائی کے دوران تمام سی ٹی ڈی اہلکار محفوظ رہے۔
سی ٹی ڈی نے فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔