Blog
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مہلت مانگ لی آئی پی پیزپر مذاکرات بدھ کو ہوں گے، لیاقت بلوچ

لاہور: عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں سے ریلیف دینے کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات مسلسل تاخیر کا شکار ہیں، دو دور بے نتیجہ رہنے کے بعد حکومت نے تیسرے دور کے لیے بھی مزید ایک روز کی مہلت مانگ لی۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیر کو ہونے والے مذاکرات منگل تک مؤخر کر دیے گئے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی نے حکومت پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔ لیاقت بلوچ کے مطابق احسن اقبال نے بتایا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات منگل کو ہوں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت نے جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی جبکہ پیٹرولیم لیوی اور آئی پی پیز کے معاملات پر دو الگ کمیٹیاں قائم کر رکھی ہیں۔ ان کے مطابق پیٹرولیم لیوی پر حکومت سے مذاکرات منگل کو جبکہ آئی پی پیز کے معاملے پر بات چیت بدھ کو ہوگی