Latest, Pakistan

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، نئی قیمتیں آج سے نافذ پیٹرول 27 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر مہنگا،

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، جس کا اطلاق آج 21 اگست 2026 سے ہوگا
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اگست 2026 سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *