Pakistan

پی ٹی آئی مذاکرات کے آخر میں وعدوں سے مکر گئی،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے آکر میں تمام وعدوں سے مکر گئی ،انہوں نے لکھا کہ کے پی حکومت نے تحریری معاہدے پر دستخط اور 72 گھنٹوں میں عملدرآمد پلان جمع کرانے پر اتفاق کیا تھا کے پی حکومت نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس ایکٹ 2026 پر نظرثانی پر اتفاق کیا تھاسکیورٹی معاملات کو سیاسی مداخلت سے محفوظ رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا تھاصوبے میں دہشتگردوں کی آزادانہ سرگرمیوں اور محفوظ پناہ گاہوں کی روک تھام پر اتفاق کیا گیا تھاٹی ٹی پی، ٹی ٹی اے اور دیگر تمام دہشتگرد گروہوں کی غیر مبہم مذمت پر اتفاق ہوا تھاافغان مہاجرین سے متعلق قومی پالیسی اور ان کی واپسی کی حمایت پر اتفاق کیا گیا تھاخیبر پختونخوا میں افغان کیمپوں کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا گیا تھاعبوری افغان حکومت سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا انسداد دہشتگردی آپریشنز اور پولیس کے لیے خاطر خواہ فنڈز فراہم کرنے پر اتفاق ہوا تھا انسداد دہشتگردی اقدامات کی مکمل صوبائی ذمہ داری لینے پر اتفاق کیا گیا تھا مسلح افواج کے ساتھ انسداد دہشتگردی کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا تھا سابق فاٹا اور ضم شدہ اضلاع میں انسداد دہشتگردی سے متعلق فیصلوں پر اتفاق کیا گیا تھا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی مذاکراتی اتفاق رائے کا حصہ تھا گزشتہ رات مذاکرات کے آخری مرحلے میں کے پی حکومت ان وعدوں سے پیچھے ہٹ گئی صوبہ جنگ کی صورتحال میں ہے، سکیورٹی کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *