Pakistan

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن،8 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں 3اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی، بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم برقرار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *