Latest

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی پورے بجٹ سیشن کیلئے معطل

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کے لیے معطل کردیا۔

اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو اقبال آفریدی کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دیا اور کہا کہ اقبال آفریدی نے ان کے اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا سے بدتمیزی کی، اقبال آفریدی نے پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کی یہ سب ناقابل قبول ہے۔

اس دوران فرح ناز اکبر نے اقبال آفریدی کی رکنیت معطلی کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کےلیے معطل کردیا گیا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقبال آفریدی کو کسی قسم کے الاؤنسز نہیں ملیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *