ڈاکو پھولن دیوی مجھ سے ڈرتی تھیں: شیکھر سمن کا دعویٰ
شیکھر سمن نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ جب ان کا سامنا ڈاکو سے سیاستدان بننے والی پھولن دیوی سے ہوا، تو منظر کچھ عجیب ہی تھا۔ شیکھر نے بتایا کہ جب پھولن دیوی کرسی پر بیٹھیں تو ان کے پاؤں زمین تک نہیں پہنچ رہے تھے۔ شیکھر نے اسی بات پر چھیڑتے ہوئے ان سے پوچھ لیا، ”آپ کے پاؤں تو زمین تک نہیں پہنچ رہے، پھر آپ ایک ہاتھ میں رائفل تھامے گھوڑے پر کیسے سوار ہوتی تھیں؟“
اس پر پھولن دیوی نے صرف انہیں گھور کر دیکھا، لیکن شیکھر سمن کہاں رکنے والے تھے۔ انہوں نے اگلا تیکھا سوال داغ دیا، ”آپ نے اتنے لوگوں پر گولیاں چلائیں، کیا آپ کو کسی سے ڈر لگتا ہے؟“
پھولن دیوی کا جواب انتہائی غیر متوقع اور دلچسپ تھا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے شیکھر سے کہا، ”تم سے ڈر لگتا ہے، تم مجھ پر سوالات کی گولیاں چلاتے ہو!“
شیکھر سمن نے اُس لمحے کو اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ ٹی وی لمحات میں سے ایک قرار دیا۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!