Pakistan

ڈی آئی خان میں پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار شہید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جانے والی ٹیم کو نشانہ بنایا گیا، سی ٹی ڈی حکام

ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں شاہ عالم موڑ پر پیش آیا جہاں پولیس وین پر فائرنگ کی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نفری دہشت گروں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *