Pakistan

فخر عالم کے گھر ڈکیتی کیس، گرفتار جیولر کی ضمانت منظور عدالت کا ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے اداکار فخر عالم کے گھر ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار جیولر ملزم شہزاد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم شہزاد کو زیرِ حراست ملزم ظہیر کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ فخر عالم کے گھر سے لوٹے گئے زیورات بھی ملزم شہزاد سے برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فخر عالم کے مینجر یوسف نے 29 جنوری 2025 کو ملزمان کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے فخر عالم کے گھر سے کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹا تھا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد گرفتار جیولر ملزم شہزاد کی ضمانت منظور کر کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *